پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے اختلافات، وزیراعظم عمران خان صلح صفائی کے لیے خود متحرک ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا (کے پی)کے سابق سینیئر وزیر عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔پیر کو وزیراعظم عمران خان سے سابق سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کے

مطابق وزیر اعظم نے وزیراعلی کے پی محمود خان اور گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان میں صلح کرادی اور وزیراعظم نے عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ بھی دے دیا۔خیال رہیکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے عاطف خان اور دیگر دو وزرا وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو اور اسٹیٹ شکیل احمد پر اپنے خلاف سازش کرنیکا الزام لگایا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر سینیئر وزیرکھیل، ثقافت اور سیاحت عاطف خان سمیت تین وزرا کو گذشتہ سال جنوری میں برطرف کر دیا گیا تھا۔واضح رہیکہ شہرام تر کئی بھی کابینہ میں پہلی واپس آچکے ہیں۔۔۔۔جلد مولانا فضل الرحمان کو گھر پہنچا دیں گے، پرانے ساتھی نے ہی پی ڈی ایم کے سربراہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادیاسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام ف کے باغی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وقت آنے پر تمام پتے شوکریں گے ابھی کچھ نہیں بتا سکتے، جلدمولانا فضل الرحمان کو گھر پہنچا دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے پلان اور غیر آئینی طریقہ کار سےپارٹی سے نکالا گیا۔ ہمیں غیر دستوری نوٹس ملا جس کا بھی ہمیں اخبار سے پتا چلا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت مولانا فضل الرحمان کے گھر سے عوامی رابطہ مہم اور ریلیوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو کہ ان کو گھر پہنچا کر ہی

دم لیں گئے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے تو سامنے آرہے ہیں لیکن خریدنے والے سینیٹر بن رہے ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے پانچ ارب روپے مانگے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں