اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست دہندگان کا حق نہیں ہے، سینیٹ ٹکٹ دینے کے سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا احترام اور کھلے دل سے خیرمقدم کرتا ہوں، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں
نے کہا پارٹی قیادت اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کو ٹکٹ سے نوازا گیا ہے، سینیٹ کے لئے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا میری پارٹی میرا سب سے بڑا عہدہ ہے، مجھے پارٹی اور پارٹی فیملی پر فخر ہے، ہر مشکل دور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ قیادت کیساتھ کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہونگا، میڈیا کے کچھ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں، سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر چلنی والی پروپیگنڈہ و من گھڑت خبروں کی مذمت و تردید کرتے ہوئے کہا من گھڑت و بے بنیاد خبروں کے ذریعے کسی کے ساکھ کو نقصان پہنچانا پیمرا و سائیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میرے قانونی مشیران من گھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف قانونی کارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔گے،اوگرا سمری میں ڈیزل 14روپے 75پیسے، پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگاکرنے اورلائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، جبکہ دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 16روپے 37پیسے مہنگی ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف ن لیگ کا ہی خاصہ ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کا دعویٰلاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ
سے بیگم صفدر اعوان اور پی ڈی ایم اپنے ہر قول سے مکرنے کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف (ن)لیگ کا ہی خاصہ ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ اس سب کے بعد بیگم صفدر اعوان اپنا منہ چھپاتی پھرتیں لیکن ان کی دیدہ دلیری ہے جو اپنے ہر قول سے پھرنے کے بعد بھی عوام میں آ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کی شو بازی اور ڈرامے بازی نچلی سطح تک پہنچنے کا مظاہرہ کل قوم نے دیکھ لیا۔ پی ڈی ایم جلسیاں کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوششیں ترک کر دے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن خفیہ رائے شماری کے خلاف ہے تو صدارتی آرڈیننس سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات بھی ہاتھ سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ آل شریف آج بھی اہم سیاسی و سکیورٹی اداروں کو متنازعہ بنانے کی تگ و دو میں ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگ کو عوام کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑے گی۔ بیگم صفدر اعوان چاہے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیں، انہیں عوامی حمایت نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں