غریب کا کچومر نکل گیا، گھریلو سوئی گیس میٹر کا کرایہ دگنا کر دیا گیا

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نےسوئی گیس میٹر کا کرایہ 20سے بڑھا کر 40روپے کردیا، لاہور ریجن کے صارفین کو میٹر کرایہ کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی مجموعی طور پر اڑسٹھ لاکھ صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے، جبکہ لاہور ریجن میں گیارہ لاکھ

چوہتر ہزار صارفین کو گیس کی سہولت دی گئی ۔یاد رہے کہ دو رو ز قبل ایس این جی پی ایل کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیااسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دو روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کئے جاسکتے ہیں؟،چیف الیکشن کمشنر معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نےسینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی قیادت و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو تفصیلی خط لکھ دیا ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سوال کیا گیا ہے کیا دو روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کئے جاسکتے ہیں؟۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی پی جیسی وفاقی جماعت کیلئے اتنے کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے،امیدواروں کے انٹرویو ،سکروٹنی دیگر عوامل شامل ہے جس کے لئے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے ،دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے

خواہاں ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے اجراء سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیںایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں ،امیدواروں کو تمام امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close