سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں کیلئے

اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔عدالت نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسی نیٹرز کے لیے ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی میدان میں آ گئے کراچی (آن لائن) سندھ پولیس کے اہلکاروں کا بھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ، سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضا ہے اور غم

و غصہ بڑھ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پولیس ملازمین کے احتجا ج کے اطلاعات پر اعلی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں نقص امن کا خدشہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close