کرپٹ ٹولے نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان نے انوکھا دعویٰ کر دیا

لاہور( این ا ین آئی )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کو عوام نے مسترد کیا تو اپوزیشن نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔اپوزیشن سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کر کے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کا

کردار ادا کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن 40 سال کی سیاسی استادی کے دعوے کے باوجود دو سیاسی نابالغوں کے کندھوں پر بیٹھ کر پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے ہیں۔یہ وہی مولانا ہیں جنہوں نے 40 سال تک نوٹ زدہ سیاست کا فلسفہ متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر زراعت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان بریف کیس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف بریف کیس سیاست کے موجد لندن بیٹھ کر ہارس ٹریدنگ کا جال بن رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کرکے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان ان سیاسی بونوں میں واحد دبنگ لیڈر ہے۔ مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں ہو سکتے اس لئے عمران خان کو سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں۔معاون خصوصی نے کہا کہ خان نے ایک ہی جھٹکے میں پی ڈی ایم کو زمین بوس کر دیا ہے اور اب ان کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔اکھڑی ہوئی سانسوں والی پی ڈی ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نوٹ زدہ سیاست کے بانی ہیں۔اوپن بیلٹنگ کے مخالفین ووٹ نہیں نوٹ کو عزت دینے کے حامی ہیں۔نوٹو ں کے ذریعے پارلیمنٹ پہنچنے والے کرپشن کے گل کھلانے کے سوا

کیا کر سکتے ہیں؟عمران خان سیاسی لوٹوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے این آر او کی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں۔اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے۔۔۔۔

close