لانگ مارچ میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)لانگ مارچ میں مدد کروں گا، لیکن الٹا بھی لٹک جائیں این آراو نہیں دوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ بھی کرلیں ، جو مرضی کرنا ہے انہوں نے کرلیں لیکن لوگ کبھی چوروں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلتے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج اگر دنیا میں دیکھیں تو لبنان میں لوگ اس لیے نکلے ہوئے ہیں کہ وہاں کی حکومت کرپٹ ہے ، ساوتھ امریکہ میں بھی لوگ حکومت کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ، عراق میں بھی لوگ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانے کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا۔وزیراعظم نے کہا کہ چوری کرکے ان کے بچے باہر ہیں ، بھائی کے سارے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، ان کے منشی کے بچے سب باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ سب اس لیے باہر بیٹھے ہوئے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ وہ اس ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں ، اور وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم باہر بیٹھے ہیں اور لوگ پاکستان میں ان کے لیے کھڑے ہوجائیں گے لیکن یہ نہیں جانتے کہ ان کی چوری بچانے کیلئے کوئی باہر نہیں نکلے گا یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں ، جو عوام کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہے۔گزشتہ روز آزاد کشمیر یں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوپیغام ہے کہ لانگ مارچ میں مدد کروں گا، لیکن الٹا بھی لٹک جائیں این آراو نہیں دوں گا، ہر قسم کی سوچ اور نظریے سے بات کرنے کو تیار ہوں، لیکن بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آراو دینے کیلئے مفاہمت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر قسم کی سوچ اور نظریے سے بات کرنے کو تیار ہوں، لیکن جس بات پر میں کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، میں کبھی بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آراو نہیں دوں گا، ہمارے پیارے رسول ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ یہ قریش کی خاتون ہے، اس نے چوری قریش خاندان کی ہے اس کو معاف کردیں، تودنیا کے سب سے عظیم لیڈر نے کہا کہ اگر اس کو معاف کردیا تو ہمارا وہ حال ہوگا،جس طرح تمہارے سے پہلے کتنی قومیں برباد ہوئیں ، جہاں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close