مظفر آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو گھر بھیجنے کی تاریخ دے دی۔مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 26مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ دے دی ہے ،عوام ملک کے ہر کونے سے نکلے گی اور آزاد کشمیر کے
الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیجیں گے اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے ،اس کے بعد آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہونگے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان آج مودی کو فاشسٹ کہہ رہے ہیں ،بھارتی انتخابات سے پہلے مودی کی جیت کے لیے دعا کرتے تھے ،عمران خان کہا کرتے تھے کہ مودی جیتے گا تو ہم کشمیر کا مسئلہ حل کریں گے ۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس ملک میں ایک پیج پر ہونے کی باتیں ہوتی ہیں ،اس ملک میں عمران خان اور مودی ایک پیج پر ہیں ،مودی حکومت نے بھی میڈ یا پر پابندیا لگوائیں اور اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا ،یہاں پر بھی ایسا ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی روایات کے تحت ایک دوسرے کے خلاف سیاست کرتے ہیں لیکن ہم مودی کی طرح کی حرکتیں نہیں کرتے ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر پاکستان کی ثقافت میں رہ کر سیاست کریں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو نے جنوری کے آخر میں وزیراعظم کے گھر جانے کی تاریخ دی تھی ۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو میں اختلافات ختم، ایک بار پھر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا، تفصیل جانیئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت لاہور سے مشترکہ طو رپر لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ،بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26مارچ کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے قافلوں کی روانگی کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اس میںتبدیلی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول
بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ،کوئٹہ سے آنے والے قافلے بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور پہنچیں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی ریلی کا آغاز پشاور سے کریں گے ۔لاہور سے روانہ ہونے والا قافلہ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا اور یہی پر جلسے بھی منعقد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے جہلم سے بڑے قافلے میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں