ہر پاکستانی کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہے؟ قرض میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے؟ ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کی حکومت کے 2سالوں میں پاکستانی شہریوں پر قرض کا بوجھ بڑھتے بڑھتے 1لاکھ 75ہزار تک جا پہنچا ہے۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گزشتہ روز وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک فی کس

قرضہ بڑھ کر 1لاکھ 75ہزار روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس لحاظ سے تحریک انصاف کی حکومت کے 2سالوں میں ملک کے ہر شہری پر قرض کے بوجھ میں 54ہزار 901روپے (46فیصد) اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ”گزشتہ مالی سال میں فی کس قرض میں 21ہزار 311روپے اضافہ ہوا۔ جون 2020ءکے اختتام پر مجموعی سرکاری قرض 36.4ٹریلین روپے تھا، جسے وزارت خزانہ نے 20کروڑ 80لاکھ پاکستانیوں پر تقسیم کیا۔واضح رہے کہ جون 2018ءمیں مجموعی سرکاری قرض 24.9ٹریلین روپے تھا۔وزارت خزانہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وفاقی مالیاتی خسارے کو قومی معیشت کے 4فیصد تک نہ گھٹا کر حکومت نے ’فسکل ریسپانسیبلٹی اینڈ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ2005ئ‘ کی خلاف ورزی کی ہے۔ وفاقی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8.6فیصد ہے جو قانون کے تحت مقرر کردہ حد کے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ، تحریک انصاف نے صرف دو سال میں کتنا قرض لیا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں حکومت نے 2 سال کے دوران 45 کھرب روپے کا قرضہ لینے کا اعتراف کر لیا، 2018 سے 2020 کے دوران حکومت نے شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 ٹریلین اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 ٹریلین روپے کے قرضے لیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے قرضوں کے حصول کے معاملے میں ماضی کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کر لیے۔وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018 سے 2020 کے دوران حکومت نے قومی مالیاتی اداروں سے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیے، جن میں شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 ٹریلین

اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 ٹریلین روپے کے قرضے شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ بھی لیا جبکہ 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے جبکہ 19.9 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہماری ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوچکی ہیں ، جنوری 2019میں ایکسپورٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا، کورونا وباء کے دوران ایکسپورٹس میں کچھ کمی آئی، سال 2018، 20 میں ہماری مجموعی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

close