بڑی سیاسی جماعت نے سیاسی بریانی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان اعتراف کر چکے کہ وہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر پائے،پی ڈی ایم اپنے دھرنوں اور لانگ مارچ کا مقصد قوم کو بتائے۔ جماعت اسلامی سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنے گی اگر پہلے لین دین پر سیاسی جماعتیں ایکشن لیتیں تو یہ کلچر ہمیشہ کیلئے

ختم ہوجاتا۔منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر برس پڑے اور عمران خان کو نالائق وزیراعظم قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے چار سو چھتیس افراد کے خلاف نیب ،ایف آئی اے اس لئے ہاتھ نہیں ڈالتا کیونکہ یہ بااثر لوگ ہیں جبکہ حکومت گرانا آسان لیکن نظام کوتبدیل کرنا مشکل کام ہے۔سراج الحق نے پی ڈی ایم اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں لوگ عمران خان کی تقریریں سن سن کر تھک گئے ہیں۔۔۔۔سندھ کے وزرا اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، عوام کے مسائل کہاں حل کریں؟کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزرا اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفتروں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں ۔وزیراعلیٰ سندھ کےاحکامات کے بعد جمعرات سے وزراء نے اپنے گھروں پر عوام سے ملاقاتیں ختم کردی ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ کوئی بھی عوامی مسئلہ ہو وزرا اور مشیران دفتروں میں ملیں گے۔ نئے احکامات کے بعد متعدد وزرا نے سندھ سیکریٹریٹ پہنچ کر عوام

کے مسائل سنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close