وزیراعظم عمران خان کس کو چئیرمین سینیٹ بنانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے اندر ہی شدید مخالفت پھوٹ پڑی

لاہور(پی این آئی) سینئرتجزیہ کار نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین سینیٹ بابر اعوان کو بنانا چاہتے ہیں، بابر اعوان پرانے سیاستدان ، سینیٹر اور وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں، پی ٹی آئی کے اندر بابراعوان کو ٹکٹ دینے پر شدید مخالفت ہے کہ پرانے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ ملنا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام

میں سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی دوڑ میں شامل امیدوارو ں سے متعلق تبصرے میں کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بابر اعوان کو بنایا جائے، بابر اعوان بھی چاہتے ہیں، کیونکہ وہ پرانے سیاستدان ہیں، بابر اعوان سینیٹر بھی رہے ہیں، وزیر قانون بھی رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے اندر بابراعوان کو ٹکٹ دینے پر بھی مخالفت ہے بہت سارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کو کیوں ٹکٹ دیا جارہا ہے؟ پرانے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ ملنا چاہیے، جیساکہ پی ٹی آئی کے رہنماء عمر چیمہ ہیں، لیکن ان کی گروپنگ اتنی مضبوط نہیں ہے۔جبکہ ٹکٹ کا کھیل گروپنگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف گیلانی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی امیدوار ہوں گے۔واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے (آج) جمعرات سے کاغذات نامزدگی دینے کا اعلان کردیا ہے ، سینٹ انتخابات کیلئے انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام متوقع امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کاغذات نامزدگی فراہمی کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی دو نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن شاہراہ دستور سے وصول کیے جا سکتے ہیں، صوبائی نشستوں کیلئے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی ہو سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدواران پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہیں، امیدوار اپنے انتخابی اخراجات کرنے کے حوالے سے کسی بھی بینک میں مخصوص اکائونٹ کا اجرا کروا لیں ،اکائونٹ نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close