وزیراعظم سے براہِ راست ٹیلی فون پر شکایت کرنے پر مظلوم شہری کی فریاد سن لی گئی، ارب پتی شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)غوری ٹاؤن کے سابق مالک اور ککھ پتی سے ارب پتی بننے والے چوہدری عبد الرحمٰن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،زمینوں پر قبضے،دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر الزامات پر پولیس نے سابق مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا ہے،گزشتہ روز تھانہ کورال پولیس نے غوری ٹاؤن کے سابق مالک چوہدری

عبد الرحمٰن کے گھر دس بجے کے قریب چھاپہ مارا جس کے نتیجہ میں انہیں گھر سے فرار ہوتے ہی حراست میں لے لیا گیا،چوہدری عبد الرحمٰن پر دہشت گردی کی دفعات کے علاؤہ اقدام قتل اور زمینوں پر قبضہ کے مقدمات قائم تھے اور پولیس کو انہوں نے بے تحاشہ نوازنے پر ان مقدمات کو دبا کر رکھا گیا تھا ،علاوہ ازیں مقدمات کی تفتیش نہ ہونے اور پولیس کی جانب سے نو لفٹ پر گزشتہ روز برما کے شہری چوہدری سعود نے وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹ فون کال پر شکایت کی تھی اور کہا کہ وہ مظلوم شہری ہیں انکی قیمتی زمینوں کو ہتھیانے کے لیے چوہدری عبد الرحمٰن نے غنڈے بھیج کر قبضے کروا رہا ہے،جس کے نتیجہ میں وزیراعظم نے فوری طور پر احکامات جاری کیے کہ مذکورہ شہری کی ممکن طور پر مدد فراہم کی جائے،جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او،ڈی ایس پی قاسم نیازی نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر گھر سے گرفتار کر لیا ہے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کندہ شہری چوہدری سعود اپنی اراضی کی قیمت وصول کر چکا ہے اور انہوں نے اب مزید پلاٹ لینے کے لیے وزیراعظم کو شکایت کی ہے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔غوری ٹاؤن کے سابق مالک اور ککھ پتی سے ارب پتی بننے والے چوہدری عبد الرحمٰن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،زمینوں پر قبضے،دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر الزامات پر پولیس نے سابق مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا ہے۔

close