عمران خان کی صورت میں اس وقت اس وقت سویلین مارشل لاء نافذ ہے، خورشید شاہ کا دعویٰ

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت سے مناظرہ کرنے کے لیے تیارہیں مگر حکومت اس کے لیے تیار نہیں ہے اگر حکومت مناظرہ کرے تو ہرچیز عوام کے سامنے آجائے گی یہ لوگ اپنے ڈھائی سال کے بارے میں بتانے کے

بجائے ہر الزام پچھلی حکومتوں پر لگادیتے ہیں ان کا کتا کھانا نہ کھائے اور بھینس دودھ نہ بھی دے تو اس کا الزام بھی پچھلی حکومتوں پرلگادیں گے عمران خان کی صورت میں اس وقت اس وقت سویلین مارشل لاء نافذ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ مجھے اب اپنی فکر نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیاہورہاہے اب فکر ہے تو ملک کی اور اس کے عوام کی جو اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایک وقت کی روٹی تک کیلیے پریشان ہے مگر یہ ہیں کہ ٹماٹر مہنگے ہوں یا کوئی بھی چیز مہنگی تو کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دینگے ان کے پاس تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی جواب این آر او نہیں دینگے ہوگا وہ چاہے اس رپورٹ کا عربی ،سندھی ،پنجابی ،عربی ،چینی ،پشتو یا کسی بھی زبان میں ترجمہ کرالیں مگر وہ بچ نہیں سکیں گے ملک میں سات فیصد کرپشن بڑھنا مذاق نہیں ہے ملک میں مہنگائی کا یہ حال ہے کہ مڈل کلاس کی تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں پیپلزپارٹی اچھی تھی یا بری تھی اس کا ریکارڈ گواہ ہے مگر اس نے مڈل کلاس کی 135 فیصد تنخواہیں بڑھائیں کسانوں کو ان کی فصلوں کے مناسب نرخ دیئے جس سے ان کے گھروں میں خوشحالی آئی مگر ان کا تو جھوٹ پر گذارا ہے یہ اوپن ووٹ کی بات کرتے ہیں مگر چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اوپن ووٹ کی بات

کیوں نہیں کی یہ حکومت تو غریبوں کی جیبوں سے پیسے نکالنیکیباوجود نہیں چل رہی ہے ان کے اپنے صوبے میں یونیورسٹی چلانے کیلیے طلباء کو چندہ جمع کرنا پڑ رہاہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں پارلیمنٹ اور عدلیہ مضبوط ہو ریاست اور ادارے بھی مضبوط ہوسکتے ہیں سندھ پاکستان کا وہ صوبہ ہے جو ملک کے 22 کروڑ عوام کے لیے معاشی چھتری بنا ہوا ہے اس حکومت کے وزیر معصوم۔لوگ ہیں اور عمران خان نے چار پانچ وزراء کی تو قدر بڑھا دی ہے ہم عمران خان سے کہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دو اشیائے خوردونوش کہ قیمتیں نارمل کردو ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close