سکھر(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی اور جنوبی بلوچستان کے لیے منصوبے دیئے اسی طرح سے سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی پیکج تجویز کررہے ہیں تجویز کردہ پیکجز کا وزیر اعظم عمران
خان خود آکر افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت ہے کرپشن ختم نہیں ہوئی, ٹاپ لیول کی کرپشن ختم ہوگئی ہے نیب کا اہم رول ہے, دیگر اداروں کو بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ،وزیر اعلی سندھ نے کراچی پیکج پراطمینان کا اظہار کیا تھا۔انہوںنے کہا کہ کیا مرتضی وہاب اپنے وزیر اعلی کے اطمینان سے مطمئن نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ نیا برج جلد بنوائیں گے حیدرآباد موٹر وے میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی، کے فور منصوبہ حتمی مراحل میں ہے،انشاء اللہ جون جولاِئی میں بسیں چلیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اور اینکر حضرات ایک سال پرانی خبر دہراتے ہیں تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے جو شرح افراط ز تحریک انصاف کو ملی تھی اب وہی شرح کسی حد تک کم ہے، روپیہ کی قدر گرنے کی شروعاف مفتاح اسماعیل کے دور سے شروع ہواپاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دالیں امپورٹ کرتا ہے, تیل پیٹرول ڈیزل امپورٹ کیا جاتا ہے ا عدارہ شماریات کی رپورٹ دیکھ لیں، مہنگائی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ سندھ کی حکومت سے یہ سوال کرنا چاہے کہ سندھ میں اتنا مہنگا آٹا کیوں ہے، یہ پہلے بھی کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح
ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکے ہیں امن و امان کی بحالی کے لیے سندھ حکومت سے بات کریں گے، اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی لیڈر شپ غلامی پر انحصار کرتی تھی ،مولانا فضل الرحمان نے خود انگریز کی زیادہ خدمت کی آفر دی تھی،ملک میں یوتھ ونگ کا کام صرف الیکشن میں نعرے لگانا نہیں ہے،ہم سب کو اللہ پاک پر ایمان اور اپنی محنت پر یقین رکھنا چاہیئے ، یوتھ کو میں آگے چل کر لیڈر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوںکامیابی اللہ پاک دیتا ہے لیکن نیک نیتی سے محنت کرنا آپ کا کام ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں