وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بات سے لا تعلقی ظاہر کر دی گئی، ان ہاوس تبدیلی کی بات بلاول بھٹو نے کی تھی، مولانا فضل الرحمن کا مؤقف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے استعفوں کی تاریخ کا معاملہ،پی ڈی ایم رہنما 4 فروری کو نئی حکمت عملی بنانے کیلئے اہم بیٹھک کرے گی ،4 فروری کو بلائی گئی میٹنگ عمران خان حکومت کیخلاف فائنل راونڈ ثابت ہوگی۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ میٹنگ میں پی ڈی ایم رہنماں کی جانب

سے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، 4 جنوری کو ڈو آر ڈائی حالات ہونگے۔ زاہد خان نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف گھیرہ تنگ کرنے کیلئے 4 جنوری کو مینٹنگ بلائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علما اسلام اور مسلم ن میں پیدا ہونی والی غلط فہمیوں پر بھی بات چیت ہوگی،پی پی پی ان ہاوس تبدیلی کے متعلق بات کرینگے جس کی مسلم لیگ ن مخالفت کرینگی، جمعیت علما اسلام اور مسلم لیگ ن مشترکہ طور پر لانگ مارچ کے حق میں فیصلہ کرے گی، میٹنگ میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور اس کی تاریخ بھی طے کی جائیگی،مولانا فضل الرحمان صحافیوں سے گفتگو میں پی ڈی ایم کی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ناکامی کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ ہے، ان ہاوس تبدیلی کی بات بلاول بھٹو نے کی تھی،بلاول بھٹو دیگر رہنماوں کو ان ہاوس تبدیلی پر قائل نہ کرسکے۔۔۔۔وزیر اعظم سے چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنمائوں کی ملاقات ، چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم کو کس کام کی دعوت دے دی؟اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم

شفقت محمود بھی موجود تھے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلیچوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی تیمار داری کے لیے انکی رہائشگاہ پر تشریف لانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close