حکومتی فیصلےکے باوجود پیر کو کئی یونیورسٹیاں نہیں کھلیں، وزیر تعلیم کی طرف سے بے بسی کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کے باوجود پیر کے روز دوبارہ نہ کْھلنے والی جامعات کو ایک بار پھر حکومتی فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وہ جامعات جو حکومت کی اجازت کے

باوجود ابھی تک نہیں کْھلیں ، میں اْن کے لیے یہ کہنا چاہوں گا آن لائن اسباق، اگرچہ اچھے ہیں لیکن کیمپس کی کلاسوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کیمپس میں طلباء اور یونیورسٹی کے تمام عملے کے ممبروں کے مابین بات چیت ’معاشرتی طرزِ عمل‘ کو ڈھالتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ لہٰذا جو جامعات ابھی تک نہیں کْھلی ہیں اْنہیں ایک بار پھر حکومتی فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔۔۔۔الیکشن کمیشن سے صوبوں کو جھاڑ پڑ گئی، اگر صوبوں نے نئے بروقت اقدامات نہ کیے تو پرانے قوانین پر بلدیاتی انتخابات کروا دیں گےاسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے الیکشن کمیشن کو ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز سے باقاعدہ آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب کے 9 ڈویژنز میں تینمراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق موقف اختیار کیاگیاکہ پنجاب حکومت صوبے میں تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے،خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی صوبے میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکام کی سرزنش کی کہ اگر صوبوں نے نئے بروقت اقدامات نہ کیے تو پرانے قوانین پر بلدیاتی انتخابات کروا دیں گے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی

طرف سے وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی شرکت کی ۔خیبرپختونخواہ سے صوبائی وزیر اکبر ایوب ،چیف سیکرٹری کے پی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی تجاویز کا جائزہ لے کر دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے چار فروری کو پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close