بختاور بھٹو زرداری کی شادی، لیاری کے ککری گرانڈ میں بڑا عوامی استقبالیہ، کون کون شریک ہوا؟

کراچی (این این آئی) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں ہفتہ کی شب بلاول ہائوس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پربلاول ہاوس کے وسیع و وعریض لان میں بینکوئٹ بڑی خوبصورتی سے سجایاگیا تھا جس میں ملک بھر سے محدود تعداد مہمانوں نے جن کا

بھٹو اور زرداری خاندان سے دیرینہ تعلق رہا نے شرکت کی ۔مہمانوں کی تواضع بار بی کیو اور دوسرے روایتی کھانوںسے کی گئی ۔ اس موقع پرچکن بوٹی اور ریشمی کباب بکرا روسٹ ، پالک گوشت ، مٹن پلائو ، دیسی چکن قورمہ ، مٹن اسٹیک بھی تیار کیا گیا تھا۔آصف علی زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈِش بھنڈی بھی مہمانوں کے لئے تیار کرائی تھی۔دریں اثنابختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں لیاری کے ککری گرانڈ میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ورائٹی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں شہر بھر سے جیالوں نے شرکت کرکے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں کیا دیا گیا؟ دلچسپ انکشاف ، اسلام آبادکراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب بلاول ہائوس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری،چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی آج ہوگی۔نجی ٹی وی سماء نیوزکے مطابق بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اْن کے شوہر محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ

روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب سے پہلے بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہترین زندگی گزاریں گے۔آخر میں فواد چوہدری نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو دْعائیں بھی دیں۔

close