کراچی (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گزشتہ روز انسداد ٹڈی دل مہم کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خریدی گئی گاڑیوں سے متعلق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ٹڈی دل مارنے کے بجائے سائیں سرکار نے فنڈز پر ”ڈنڈی” مار دی محکمہ زراعت سندھ کی نااہلی پر
پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی وڈیو بھی ٹوئٹ کی اور مزید لکھا کہ انسداد ٹڈی دل کے لیے خریدی گئی گاڑیاں زرعی ورکشاپ حیدرآباد میں کھلے آسمان تلے دھوپ میں سڑ رہی ہیں نئی گاڑیوں کی مرمت پر بھی اب لاکھوں روپے کا خرچہ ہونا ہے خریدی گئی گاڑیوں میں بیشتر استعمال ہی نہیں ہوسکی انہوں نے کہا کہ گاڑیاں محکمہ زراعت نے 2019 میں انسداد ٹڈی دل کے لیے 8 کروڑ سے زائد کے بجٹ سے خریدی ٹڈی دل کے نام پر وفاق پر الزام لگانے والی سائیں سرکار نے ٹڈی کی جگہ ڈنڈی ماردی سندھ کی عوام دیکھے ان کے پیسوں کو کس طرح لوٹا جارہا ہے علاوہ ازیں خرم شیر زمان نے پی پی رہنماؤں کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے بیان پر برساتی مینڈک کود رہے ہیں نااہل کرپٹ اور کمیشن مافیا کی سرپرست سندھ حکومت محض لسانیت پر زندہ ہے احساس پروگرام میں 200 روپے بھتہ لینے والے سندھ کے سب سے بڑے دشمن ہیں احساس پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت نے سندھ کے غریب مزدور طبقے کی مدد کی پی پی کے نام نہاد نیلسن منڈیلا عرف دولہے بھائی احساس پروگرام میں بھی حصہ مانگتے رہے انہوں نے پی پی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت کورونا ریلیف فنڈ اور راشن بھی بغیر ڈکار کے نگل گئی ویکسین، زکوٰۃ، پینشن کے پیسے کھانے والے
جمہوریت کے دعویدار بننے کی کوشش کررہے ہیں وزراء کا قصور نہیں ان کی تربیت لات مارنے والے جعلی چیئرمین کی ہے صوبہ سندھ باشعور، غیور، محب وطن لوگوں کا صوبہ ہے ٹین پرسنٹ کے غلاموں کا نہیں سندھ پر پی پی کا غاصبانہ قبضہ ختم کرکے سندھ کے لوگوں کو نجات دلائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں