مزدوروں نے دھمکی دے دی، حکومت نے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ملک کی بجلی بند کر کے ملک کا پہیہ جام کر دینگے

ٹنڈوالہیار (این این آئی) حکومت نے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ملک کی بجلی بند کر کے ملک کا پہیہ جام کر دینگے ہمارے پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ملک بھر کے وپڈا ملازمین مر کزی چیئر مین عبدالطیف نظامانی کی قیادت میں متحد ہ ہیں اور قائد ین کے ایک اشارے پر لاکھوں

ملازمین سر وں پر کفن باندھ کر اپنے حقوق کے لیے سٹر کوں پر نکل پڑے ہیں ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین RO آفس خدا بخش بلوچ نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کی مر کزی قیادت کے حکم پر نجکاری کے خلاف ٹنڈوالہیار میں حیسکو آفس سے نکالنے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ آج آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کی مر کزی قیادت کے حکم پر ملک بھر میں وپڈا ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال اور آفسوں کو تالے لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کر وایا ہے پڈا کی نجکاری کے خلاف حیسکو سب ڈویزن آفیس ٹنڈوالہیار سے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اس موقع پر مزدور اتحاد زندہ باد، واپڈا کی نجکاری نامنظور کی شدید نعرے بازی کی گئی ریلی سے چیئرمین RO آفس خدا بخش بلوچ ڈویزنل چئیرمین سعید احمد خانزادہ ڈویزنل سیکڑی خالد محمود قائم خانی وائیس چیئرمین محمد علی قائم خانی آپریشن سب ڈویزن ٹو چیئرمین اختر سریوال سیکڑی ڈویزن آفس جہاں خان چیئرمین چمبڑ سب ڈویزن محمد سلیم شیخ چیئرمین سب ڈویزن ٹنڈوجام رب ڈنو و دیگر کی قیادت میں حیسکو آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی بعدازاں ملازمین نے میر پور خا ص روڈ پر دھر نا دے کر شاہراہ کو کچھ وقت کے لیے بند کرد یا اس موقع پر خدا بخش بلوچ نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واپڈا کی نجکاری کی باتیں ہورہی ہیں

ادارے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ملازمین اور ادارے کے استحصال کے فیصلے کیے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کے سالانہ الاؤنس تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافہ کیا جائے اس مہنگائی میں ہمارا گزارا مشکل ہوگیا ہے. جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے واپڈا ملازمین کے بچوں کو واپڈا میں ملازمتیں دی جائے. واپڈا ملازمین کا استحصال بند کیا جائے خالد محمود قائم خانی نے کہا کہ وپڈا کے ملازمین مر کزی چیئرمین عبدلطیف نظامانی کی قیادت میں واپڈا ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے گی ہم قائد عبدالطیف نظامانی کی قیادت میں ہر ظلم کے خلاف ملازمین سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی واپڈا کی نجکاری کو قبول کریں گے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت واپڈا پیپکوکے اداروں کو نجکاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس فیصلے کو ہم رد کرتے ہیں، واپڈا نجکاری ہمیں کسی صورت میں منظور نہیں ہے،جب تک نجکاری کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کو ڈینجرز اور ٹیکنیکل الائونس دیا جائے،لائین پر کام کرنے والے ملازمین کو حفاظتی سامان مہیا کیا جائے،آن ڈیلی ویجز اور ٹی اے بل دیا جائے، اسٹاف کی کمی کو پورہ کیا جائے اور مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں اضافے کیا جائے انھوں

نے کہا کہ حکومت نے ایک طر ف اداروں کو فر وخت کر نے کی پالیشی پر عمل پیرا ہے تو دوسری جانب عوام پر مسلسل بجلی منگی کر ایٹم بم گرایا جا رہا ہے ملک کے تمام اداروں تباہی کے دھانے لاکھڑا کیا ہے ملک میں پیٹرول کی منصوعات میں اصافے سے مہنگائی کی شرح میں اصافہ سے غیر افراد اور ملازمت پیشہ افراد کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا ہو ریا ہے حکمرانوں کی جانب سے اداروں کو فر وخت کر نا ملک کو فروخت کر نے کے برابر ہے وپڈا کے ملازمین کسی بھی صورت میں وپڈا کی نجکاری نہیں ہو نے دینگے اب ملازمین اپنے سر وں پر کفن باندھ لیا ہے ۔۔۔۔

close