اگلا چئیرمین نیب کون ہو گا؟ راولپنڈی اور اسلام آباد میں عدلیہ کی انتہائی معتبر شخصیت کے نام پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس (ر) عظمت سعید کو اگلا چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے، یہ دعویٰ سینئر صحافی کی جانب سے کیا جائے گا۔سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ اگلے چئیرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ میری

اطلاعات کے مطابق اگلے چیئرمین نیب کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں عظمت سعید کے نام پر اتفاق پایا جا رہا ہے۔تاہم یہ تو آنے والے وقت بتائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو سونپی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض اٹھایا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب براڈ شیٹ کا معاہدہ ہوا تو شیخ عظمت نیب پراسیکیوٹر تھے۔شیخ عطمت سعید کا براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے کا حق نہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملے سے متعلق ن لیگ کی پالیسی واضح ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ معاملے پر ایک بار پھر سینیٹ ہول کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے وعدہ کرکے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی۔براڈ شیٹ میں جن کے نام ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے۔حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنا دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

close