کراچی(پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی حد صرف ایک ہزار روپے مقرر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معاملہ زیر گردش ہے جس کے مطابق بینک صارفین کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی نئی حد مقرر کرنے کے حوالےسے پیغامات موصول
ہوئے۔ صارفین کو موصول ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ “23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی”۔اس معاملے بینک صاریفن کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیا یہ مذاق ہے؟ کوئی بھی بینک کیسے اپنے صارف کو ایک دن کے دوران صرف ایک ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اس تمام معاملے کا علم ہونے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔ مرکزی بینک کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ کوئی صارف اپنے بینک اکاونٹ کی اے ٹی ایم سے کتنے پیسے نکلوا سکتا ہے، یہ فیصلہ متعلقہ بینک ہی کرتا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کوئی پابندی عائد نہیں کرتا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو 50 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان کردیااسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو 50 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان کردیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو کاروبار کیلئے 50 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان کردیا، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ خواتین کو کاروبار کیلئے5 فیصد شرح سود پرقرض دیا جائےگا، 10 لاکھ تک بغیر زرضمانت قرض لے سکتی ہیں، خواتین 100 روپے میں کسی بھی بینک میں’’آسان اکاؤنٹ‘‘ کھول سکتی ہیں۔ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواتین کاروبار کے لیے 5 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ روپے تک قرض لے سکتی ہیں۔ خواتین محدود وسائل میں گھر چلاتی ہیں اور گھر سے ملک چلتا ہے۔ خواتین 100 روپے میں کسی
بھی بینک میں ’’آسان اکاؤنٹ‘‘ کھول سکتی ہیں، آسان اکاؤنٹ صرف شناختی کارڈ پر کھولا جا سکتا ہے، اکاؤنٹ کھولنے کے کوئی چارجز نہیں اور کم از کم رقم رکھنے کی بھی کوئی شرط نہیں ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آسان اکاؤنٹ میں ماہانہ 5 لاکھ روپے کی رقم جمع اور نکالی جا سکتی ہے۔ 5 لاکھ سے زائد کاروبار کی صورت میں آمدنی کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آسان اکاؤنٹ سب کے لیے ہے، طلباء بھی کھول سکتے ہیں۔ آسان اکاؤنٹ پر منافع بھی ملتا ہے۔سیما کامل نے کہا کہ ملک میں خواتین کے اکاؤنٹ 18 فیصد اور مردوں کے 51 فیصد اکاؤنٹ ہیں، بینکوں سے تعلیم، شادی اور گھر کی تعمیر پر لون ملتا ہے، لیکن خواتین کو علم ہی نہیں ہے، خواتین کاروبار کے لیے 5 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ تک لون لے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان اسکیم سے خواتین 10 لاکھ تک بغیر زرضمانت قرض لے سکتی ہیں، کامیاب جوان اسکیم پروگرام میں خواتین کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ خواتین کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے فنانشنل لٹریسی پروگرام کا آغاز کیا ہے، پروگرام کے ذریعے 10 لاکھ افراد کو آگاہی فراہم کی جائے گی جس میں 50 فیصد خواتین ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں خواتین کا بڑا حصہ ہے، خواتین کی بڑی تعداد زراعت سے وابستہ ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں تین ماہ میں 60 ہزار اکاؤنٹ کھل چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں