کراچی(این این آئی)بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہوگی، اس حوالے سے 24جنوری کو
بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ، بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری ،استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر 14 نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔۔۔۔پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیا، وجہ کیا بتائی گئیاسلام آباد(آئی این پی)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنمائوں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے۔ پی ڈی ایم رہنماں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگمارچ موخر کرنے کی تجویز دی،فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی۔ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی،پی ڈی
ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم رہنماں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں