فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کس سیاسی جماعت کو کلین چٹ دیدی؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) فارن فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے جوابات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع

کرادی گئی ہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کلین چٹ مل گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف رہنماء فرخ حبیب کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پارٹی ڈونرز اور دیگر افراد تفصیلات جمع کرانے ک پہچنے ۔الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جاچکی ہے، اپنے کیس سے بچنے کیلئے ن لیگ کیخلاف درخواست دی، پی ٹی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں اور ملک دشمنوں سے فنڈز لئے۔ اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے مزید ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔لطیف کھوسہ نے کلین چٹ ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کا کیس بند کردیا، یہ کیس میڈیا ٹرائل کیلئے لٹکایا گیا، کل الیکشن کمیشن کو جھنجھوڑیں گے۔پی پی اور ن لیگ کے خلاف درخواست دائر کرنے والے فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم خود فارن فنڈنگ کے گڑھے میں گرگئی ہے، پیپلزپارٹی نے مؤقف اپنایا پہلے سیاسی جماعتوں میں حساب رکھنے کا رواج نہیں تھا، پی ٹی آئی سے حساب مانگتے ہیں اور اپنی بار کہتے ہیں رواج نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close