فردوس عاشق کا لہجہ سخت، استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے

ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اب ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہے۔فردوس اعوان نے کہا کہ راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑچکی ہے اور راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ منافقین کا ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا، چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کا تو اپنا لونگ گواچ چکا ہے، یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔ڈاکٹر عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے، کرونا پر منفی اور انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔لاہور کی صفائی کا ہدف، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخلاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشن کلین لاہور کے سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا، ملازمین کو چھٹی کے متبادل میں رولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اتوار والے دن بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین ڈیوٹی پر ہوں گے، لاہور

کو خوبصورت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرنے کے بعد بھی صفائی کے حوالے سے اہم اقدامات جاری رہیں گے، لاہور کی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی ترقیاتی محکموں کو اہداف دے دیئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں