سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال ہو گیا، مرحومہ کی عمر کیا تھی؟افسوسناک تفصیلات

دبئی(پی این آئی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم زریں مشرف دبئی میں انتقال کر گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف کی عمر 101سالتھی،وہ گزشتہ چند سال سے بیمار تھیں ،وہ شارجہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں ۔

بیگم زریں مشرف نےانگلش لٹریچر میں گریجوایشن کی تھی،ان کے تین بیٹے ہیں جن میں پرویز مشرف ،جاوید مشرف اور نوید مشرف شامل ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ بیگم زریں مشرف کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں سابق صدر پرویز مشرف نے اہلیہ صہباء مشرف کے ہمراہ دبئی میں اپنی والدہ زریں مشرف کی 101ویں سالگرہ کا کیک کاٹا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close