تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے اہم ترین اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (این این آئی)وزرائے تعلیم و ہیلتھ کا اہم اجلاس آج جمعہ کو ہو گا جس میں وزارت صحت و تعلیم اسکول کھلنے سے متعلق صورتحال کاجائزہ لینگے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ۔اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور معاون خصوصی صحت شریک ہوں گے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت

محمود نے کہا ہے کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ۔۔۔۔تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی گئی، معاملہ عدالت میں پہنچ گیااسلام آباد (پی این آئی) تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری کو کھولنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایاہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ درخواست گزرا نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے تاکہ بچے کورونا سے محفوظ رہ سکیں گے اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے۔دوسری جانب آج ہی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں،اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 18 جنوری نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گے۔کورونا کے دوران تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہوا،25 سے پہلے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسیں کھل جائیں گی۔ جب

کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ایک وقت میں سکول میں 50 فیصد سئ زاید نچوں کی بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری طور پر بند کر دیں گے۔امتحانات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں امتحانات اگست میں ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ امتحانات مئی میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کسی بچے کو بغیر امتحانات کے پاس نہیں کریں گے۔قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی لاک ڈاؤن کیا تھا، کورونا کی صورتحال کچھ بہتر لگ رہی تھی، کورونا کیسز کا گراف تھوڑا نیچے آگیا ہے، میرا خیال ہے جس طرح ہم نے باقی سیکٹرز ایس اوپیز کے کھول رکھے ہیں، اب ہم دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے، سکول کھولنے کا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں