فنڈ ریزنگ کا سارا کام عمران خان کی مرضی سے ہوا،غیر قانونی فنڈنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان شدید مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے بھی عمران خان کیخلاف گواہی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ امریکا میں فنڈ ریزنگ کا سارا کام عمران خان کی مرضی سے ہوا، تحریک انصاف نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے کروڑوں کی غیرقانونی فنڈنگ لی، اب پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کا ملبہ ایجنٹ پر ڈال دیا ہے، الیکشن کمیشن تاحال

آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات جلد مکمل ہونے کی امید نہیں۔ پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی میں پہلی بار تحریری فارن فنڈنگ کا اعتراف کیا۔ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا ملبہ ایجنٹ پر ڈال دیا ہے۔ جبکہ امریکا میں فنڈ ریزنگ کا تمام کام عمران خان اور تحریک انصاف کی مرضی سے ہوا۔ تحریک انصاف نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے کروڑوں کی غیرقانونی فنڈنگ لی۔خامیوں کے باعث اسکروٹنی کمیٹی کا کام منطقی انجام تک نہیں پہنچ رہا۔ الیکشن کمیشن 2 باراسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرچکا ہے۔ تحریک انصاف غیر قانونی فنڈنگ کی اسکروٹنی پراثرانداز ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن مصلحتوں کے باعث آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔ مزید برآں اکبر ایس بابرنے اسکروٹنی کمیٹی میں مئوقف اپنایا کہ ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اصل دستاویزات امریکی ویب سائٹ سے لے کردیں۔اسکروٹنی کمیٹی فیصلہ کرے امریکی ویب سائٹ کی دستاویزات اصل ہیں یا پی ٹی آئی کی۔ اسکروٹنی کمیٹی نے خود بھی وہی دستاویزات حاصل کیں، پی ٹی آئی اپنی جعلی دستاویزات لائی ہے۔ پی ٹی آئی کو فنڈنگ ایجنٹس نہیں 2 کمپنیوں سے ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے دستاویزات درست ہونے یا نہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اسکروٹنی کمیٹی آئندہ اجلاس میں اکبرایس بابر اور پی ٹی آئی کی دستاویزات پرفیصلہ سنائےگی۔ اسکروٹنی کمیٹی کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پر آئندہ اجلاس 20 جنوری کو ہوگا۔

close