ظل سبحانی اورخاندان35سال باریاں لیتا رہا ہے، ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو سکے، فردوس عاشق کی کاٹ دارچٹکیاں

لاہور (آئی این پی)و زیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک طرف دکھی افراد کی مدد کی اور دوسری طرف ایون فیلڈ بنائے گئے، سابق ادوار میں بڑے بڑے محلات بنائے گئے، ظل سبحانی اورخاندان35سال باریاں لیتا رہا ہے اور انہوں نے ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا

جہاں ان کا علاج ہو سکے ، شاہی خاندان کو آج عدالتیں بلا رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب کی چیخیں میڈیا پر سنائی دے رہی تھیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف دکھی افراد کی مدد کی اور دوسری طرف ایون فیلڈ بنائے گئے، سابق ادور میں بڑے بڑے محلات بنائے گئے، ظل سبحانی اورخاندان35سال باریاں لیتا رہا ہے اور انہوں نے ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کو آج عدالتیں بلا رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب کی چیخیں میڈیا پر سنائی دے رہی تھیں، ان کی مثال چور اونچی آواز میں مچائے شور کی ہے، ان کے کالے کرتوت بے نقاب ہو چکے ہیں جبکہ براڈ شیٹ پر لیگی درباریوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگی ترجمان چوری اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں اور نادان لیگی درباریوں کے ظل سبحانی ہجرت کر گئے ہیں، شاہی خاندان اب مزے میں اور بے دقت کی راگنی لامپ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close