سینئر لیڈر نے چین اور پاکستان کو سی پیک کے خلاف عالمی سازشوں سے خبردار کر دیا

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے پاکستان میں چین کے سفیر نانگ رونگ نے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمداسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والے ملاقات میں جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف

لقمان قاضی بھی موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان،افغانستان،کشمیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔امیر جماعت اسلامی نے چین کے کشمیر پر اصولی موقف کو سراہتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کی عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ پاکستان اور چین باہمی خلوص اور دوستی کے مضبوط بندھن میں بند ھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی کو ہ ہمالیہ سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین آئندہ بھی اپنے عالمی اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھر پور آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں امن بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو سی پیک کے خلاف عالمی سازشوں سے باخبر رہنا چاہیے۔چینی سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ایک اہم سیاسی جماعت ہے۔ چین جماعت اسلامی سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق ایک ممتاز سیاسی شخصیت ہیں۔ انھوں نے کہ چین میں موجود تمام نسلی اور مذہبی گروہ کے حقوق کا مکمل احترام کیا جاتا ہے

اور انھیں اپنی مذہبی رسوم ادا کرنے میں مکمل آزاد ی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی قانونی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے سینیٹر سراج الحق کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ کسی مناسب وقت پر اس دورے کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان 2009ء میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس میں وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔ ۔۔۔

close