چین نے پی آئی اے کی پروازوں کوکیوں معطل کردیا؟ پاکستان کے لیے ائر چائنا اور شی آن ائر لائن کی پروازیں بھی بند

بیجنگ (شِنہوا)چین نے ملک میں آنے والی حالیہ پروازوں کے متعدد مسافروں میں کوویڈ19-کی تشخیص ہونے کے بعد ائرچائنہ اور پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی 2 پروازں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کے شہری ہوابازی کے انتظامی ادارے نے کہا کہ 31دسمبر2020 کو ائرچائنہ کی پرواز جوہانسبرگ-شین ژین سی

اے868 کے پانچ مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر 18جنوری سے دوہفتوں کے لئے پرواز معطل کی گئی ہے۔2 جنوری کو پرواز کے 10مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی اسلام آباد-شی آن پرواز پی کے 854 کو 18جنوری سے چار ہفتوں کے لئے معطل کیا گیا ہے۔چین کے شہری ہوابازی کے انتظامی ادارے نے 16دسمبر2020 کو کوویڈ-19 کے پھیلا کو روکنے کے لئے پروازوں کی اجازت اور معطلی کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا تھا جسے گزشتہ سال جون میں متعارف کرایاگیاتھا۔چین کے شہری ہوابازی کے انتظامی ادارے کی تازہ ترین پالیسی کے مطابق کوویڈ19-سے متاثرہ مسافروں کی تعداد پانچ ہونے کی صورت میں پروازوں کی معطلی کا دورانیہ ایک ہفتے سے دوہفتوں تک بڑھادیا جائیگا۔ کوویڈ19-سے متاثرہ مسافروں کی تعداد 10 تک پہنچنے کی صورت میں پرواز کی معطلی چار ہفتوں تک جاری رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں