پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والوں کا مقدر شرمندگی ہے، الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والوں کا مقدر شرمندگی ہے۔ شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شہزاد اکبر کا نیب میں ہونا ہی نیب کے منہ پر طمانچہ ہے۔

نیب کی ساکھ پہلے ہی کوئی نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت دشمن سوچ رکھنے والوں کی آخری ایجاد ہے 24سال تک عمران نیازی کو سازشیں اور گالیاں سکھائی گئی ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو اقتدار میں لانا جمہوریت سے انتقام ہے۔ قوم یاد رکھے گی کہ عمران نیازی نامی کوئی نالائق وزیراعظم بھی لایا گیا تھا جس نے اڈھائی سال کے اندر ملک کی معیشت اور خارجہ امور کا ملیا میٹ کر دیا تھا جس کی کرپشن کی وجہ سے نہ بجلی ہے نہ گیس۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ اس سلائی مشین کو عوام کے سامنے لایا جائے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت ہی کرپٹ مافیا کی بے ساکھیوں پر کھڑی ہے۔ ۔۔۔۔گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد کیا جائے گا ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اعلاناسلام آباد ( آ ئی این پی ) وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد کیا جائے گا ، گلگت بلتستان کی ترقیاتی ضروریات کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جارتا رہا ہے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاقی حکومت اورجی بی انتظامیہ مشترکہ طور پر گلگت بلتستان کی عوام کے لئے مربوط ترقیاتی لائحہ عمل مرتب کرے گی جبکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد

خورشیدنے کہاکہ وفاق کی جانب سے جی بی کی عوام کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم خوش آئند ہے ، ترقیاتی پیکیج میں تمام ممکنہ شعبوں کو شامل کیا جانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام منصوبے وقت پر شروع ہوں اور وقت پر مکمل ہوں۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر اعلی ، گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکچ کی تیاری کے حوالے سے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، سکریٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی پلان اور ممکنہ ترجیحی منصوبوں کے خط و خال پر تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری پلاننگ نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مربوط ، علاقائی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت شامل کیا جائے گا ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، سیاحت اور اس سے وابستہ سہولیات ، اسپتالوں کا انتظام ، جواہرات اور معدنیات ، چھوٹی صنعت ، نجی شعبہ کی ترقی ، تجارت ، ای کامرس ، صحت ، نرسنگ ، معاشرتی بہبود ، غربت کے خاتمے ، خواتین اور نوجوانوں کی ترقی ، تعلیم ، زراعت ، لائیو اسٹاک فشریز ، آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات جیسے شعبے اس ترقیاتی پیکچ کا حصہ ہونگے۔اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقیاتیضروریات کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جارتا رہا ہے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاقی

حکومت اور جی بی انتظامیہ مشترکہ طور پر گلگت بلتستان کی عوام کے لئے مربوط ترقیاتی لائحہ عمل مرتب کرے گی ، اسد عمرنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شعبے کے ساتھ ساتھ پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ میں بھی ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کے لئے مل کر کام کریں، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہاکہ وفاق کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم جی بی کی عوام کے لیے خوش آئند ہے ، ترقیاتی پیکیج میں تمام ممکنہ شعبوں کو شامل کیا جانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام منصوبے وقت پر شروع ہوں اور وقت پر مکمل ہوں، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے تحت ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے لیے بین الاوزارتی کمیٹی جبکہ وزیر اعلی جی بی کے تحت عمل درامد اور نگرانی کے لیے ااپیکس کمیٹی تشکیل دی گئی۔۔۔۔

close