کراچی (این این آئی) سندھ حکومت گریڈ 19 کے افسر عبدالوقار میمن پر مہربان ہوگئی۔بیک وقت تین تین عہدوں سے نواز دیا جن میں سے دو عہدے او پی ایس خلاف قانون ہیں۔ گریڈ 19 کے عبدالوقار میمن ڈائریکٹر سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی کے پاس پہلے ہی او پی ایس کی بنیاد پر سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی گریڈ 20کا
ایڈیشنل چارج تھا۔عبدالوقار میمن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گریڈ 20کا چارج بھی سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔۔۔اگر پاکستان موقع دے تو ہم پاکستان کا لوٹا پیسہ واپس لا سکتے ہیں، برطانیہ سے وزیراعظم کو بڑی پیشکش کر دی گئیلاہور (پی این آئی) لندن میں مقیم سینئر صحافی عرفان ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر عمران خان کیوے مساوے کے ساتھ معاہدہ کریں تو وہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتے ہیں،نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے سی ای او کیوے مساوی نے وزیراعظم عمران خان کوپیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان موقع دے تو ہم پاکستان کا لوٹا پیسہ واپس لا سکتے ہیں۔کیوے مساوی نے ریفرنس بھی دیا کہ اگر 17 سالہ پرانا ریکارڈ لا سکتے ہیں تو آج جب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے تو اس میں یہ سب کرنا آسان ہے۔عرفان ہاشمی نے کہا کہ اب پاکستان کی حکومت پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 200 افراد پر مشتمل فہرست کو جنرل پرویز مشرف نے چھوٹا کروایا۔کیونکہ پرویز مشرف کو سیاسی شخصیت بنے کا بہت شوق تھا اور وہ سیاسی رہنما کے طور پر سامنے آنا چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کیوی مساوے کے حالیہ انٹرویو کا مقصد یہی ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں،جب کہ کیوے مساوی نے ماضی میں جو ڈیل کی اس کے مطابق ریکور کی جانے والی رقم
20 فیصد حصہ ان کی کمپنی کو ملنا تھا جو کہ نہیں ملا۔۔قبل ازیں برطانوی تحقیقاتی ادارے براڈشیٹ کے چیف کیوے ماسوی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے براڈ شیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا ہے۔کیوے ماسوی نے کہا کہ غیر قانونی اثاثوں کی تحقیق سے پیچھے ہٹنے کے لیے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ خود کو نوازشریف کا بھانجا بتانے والے نے رشوت کی آفر کی تھی۔ ہم بدمعاشوں سے مذاکرات نہیں کرتے ، اس لیے ہم نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق کافی شواہد ہیں۔ زرداری، شریف خاندان جیسی طاقتور شخصیات کی تحقیقات کرنا تھیں، نواز شریف نے براڈ شیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ الزامات سے بری ہوگئے، یہ بالکل جھوٹ ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں