لاہور (پی این آئی) جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو راولپنڈی آنے پر چائے کیساتھ حلوہ بھی کھلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر ردعمل دیا گیا۔ انہوں نے
کہا کہ فوج کی روایت ہے کہ ہمیشہ بہترین مہمان نوازی کرتے ہیں، ڈی جی آیس پی آر نے آج جو بات کی وہ بہت معنی خیز تھی۔مولانا اگر پنڈی آنا چاہتے ہیں تو ان کی خوب مہمان نوازی کی جائے گی، راولپنڈی آنے پر چائے کیساتھ حلوہ بھی کھلایا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو راولپنڈی کا رخ کرنے کا بہت شوق ہے تو وہ ضرور ایسا کریں، مولانا سے بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ یہ بتا دیں کہ وہ اپنی مالش چائے پینے کے بعد کروانا پسند کریں گے یا پہلے۔فیسل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں کے جیسے کرتوت ہیں، انہیں کوڑے ہی پڑیں گے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر کہا کہ آج فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جب ان سے سوال کیا گیا کہ فضل الرحمان کہتا ہے ہم پنڈی آئیں گے، جی ایچ کیو کے سامنے مظاہرہ کریں گے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مولانا آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے، میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں،یہ زیادتی ہے، یہ مہمان نوازی نہیں ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار اگر مولانا پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے ، پی ڈی ایم کی پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اگر کوئی آنا چاہے تو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں