لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ن لیگ میں اندرونی اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کیلئے مریم نواز گروپ بائیکاٹ اور
شہباز شریف انتخابات میں حصہ لینے کا حامی ہیں۔دونوں جانب سے نواز شریف پر فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف نے سینٹ کے امیدواروں کو تیاری کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے ابتدائی طور پر پرویز رشید ، راجہ ظفر الحق اور مشاہد اللہ کو گرین سگنل دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی۔سنیٹ میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پرویز رشید، راجہ ظفر الحق ، مشاہد اللہ کا نام شاٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم نے سینٹ کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو گی ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ سےسینیٹ میں نئے لوگوں کو بھی لانے کا سوچ رہی ہے جس حوالے سے کئی نام زیر غور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد سسی پلیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے، جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر غور کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں