سرگودھا(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں76 کروڑ روپے کی لاگت کے سوئی گیس فراہمی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریا خان میں سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان کی آمد پر ان کا شاندار
استقبال کیا گیا۔ جہاں ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل، ایم پی اے سعید اکبر نوانی۔ ایم پی اے امیر محمد خان دیگر بھی تھے اس موقع پر سوئی نادرن گیس کے افسران نے وفاقی وزیر کو بریفننگ دی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اجتماعی مسائل کے کیلئے کوشاں ہیں۔اور یہاں دریاخان کیلئے 76 کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس لارہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتی ہے۔پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں اپنی چوریاں چھپانے میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ گیس پریشر میں اضافہ کیلئے حکام کو احکامات جاری کیے ہیں۔کوشش کررہے ہیں ملک سے گیس بحران کو ختم کریں۔امریکی جمہوریت خطرے میں، مولانا فضل الرحمٰن کو بچانے کا مشورہ دیدیا گیالاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے امریکہ کی جمہوریت بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو وہاں بھیجنے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں کانگریس پر ہونے والے حملے کے بعد جلیل شرقپوری نے قرار دیا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت خطرے میںہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کی ہے اس لیے وہ امریکہ
جائیں اور وہاں امریکی جمہوریت کو بچائیں۔ مولانا فضل الرحمان کے امریکہ جانے سے پاکستان کے عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں