سعودی عرب نوازشریف کو پناہ ضرور دے گا لیکن انہیں پاسپورٹ نہیں ملے گا، سابق وزیراعظم کو بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطے جاری ہیں ، جبکہ سعودی عرب کئی دنوں سے

نواز شریف کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تاہم مسلم لیگ ن کے قائد سعودی عرب جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو جائے گا اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے دوبارہ جاری نہ کرنے کااعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد نواز شریف برطانیہ میں غیر قانونی ہو جائیں اور انہیں کسی بھی وقت ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔سینئیر تجزیہ کار نے نواز شریف سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نواز شریف کو پناہ ضرور دے گا لیکن انہیں پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نواز شریف سعودی عرب نہیں جائیں گے کیونکہ انہوں نے عدالتوں میں بیماری کے علاج کی درخواست کی ہے اور اگر وہ سعودی عرب جاتے ہیں تو ان کے سعودی عرب جانے سے ان کی جماعت کا بیانیہ ختم ہو جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف پناہ دینے کی پیشکش کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسس بات کا قوی امکان ہے کہ نواز شریف مستقل طور پر نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور سعودی حکمراںوں شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ دورے کے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر، حسین نواز کے ذاتی دوست ، اسکول فیلو ود دیگر سٹاف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

close