کراچی (این این آئی)ملک بھر میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، کراچی میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوگیا۔لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔کراچی میں
ہول سیل باز ار میں چینی کی 100 کلو بوری 8 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 83 روپے کلو مل رہی ہے۔شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 2 روز کے دوران 5 روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے، یوں ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران چینی 11 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، کراچی کے بعض علاقوں میں چینی 100 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ادھر لاہور میں چینی 85 سے 90 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں شہری چینی 90 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں ،یہی چینی گزشتہ ماہ 80 سے 85 روپے کلو میں دستیاب تھی۔ملتان اور فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، 90 روپے سے 95 روپے کلو میں بکنے لگی۔شہریوں نے چینی کی فی کلو قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری چینی 68 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔۔۔۔
شوگر مافیا پھر بے لگام چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا
اسلام آباد(پی این آئی )بروقت کرشنگ کے باوجود ایک بار پھر شوگر مافیا بے لگا م ، چینی کی قیمتوں میں
اضافہ شروع کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں 12 دنوں میں چینی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میںچینی کی ہول سیل قیمت 77 جبکہ ریٹیل قیمت85 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرئوف نے مطالبہ کیا کہ ہول سیلر خریدار کو این آئی سی اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے، مافیا کو حکومت نے لگام نہ ڈالی اور صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیگی۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز کا مزید کہنا تھا کہ سٹے کی وجہ سے چینی کی طلب میں اضافہ ہوتاہے جبکہ گنا بھی حکومتی نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جس کا جواز بناکر چینی مہنگی کی جارہی ہے۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی چینی کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ چند دنوں میں چینی کی قیمت 4 روپے سے 5 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 سے بڑھ کر 80 روپے تک پہنچ گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں