صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار341سے بڑھ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پندرہ ہزار پانچ سو بیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ایک روز میں کورونا کے سات سو تنتیس مثبت

کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تنتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایکٹو کیسوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تیرہ ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار پچاسی سے بڑھ گئی ہے، پنجاب میں چوبیس لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو بانوے سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات مشکل امر ہے،ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے ، 2021ء کورونا کے خاتمے اور خوش خبریوں کا سال ثابت ہو گا۔ پاکستان کا واحد صوبہ جہاں رواں ماہ کورونا ویکسین کی فراہمی کی خوشخبری سنا دی گئی صوبہ سندھ کو رواں ماہ کورونا ویکسین مل جائے گی، جس کے بعد سندھ کورونا ویکسین حاصل کرنے والا پہلا صوبہ بن جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ این سی او سی اور نیشنل ویکسین ٹاسک فورس کے تعاون سے سندھ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مل جائے گی۔اس حوالےسے سندھ حکومت نے ویکسینیشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کوآرڈینیشن سیل قائم کردیا ہے۔کورونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا ہے کہ صوبہ سندھ کو رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں کورونا ویکسین مل جائے گی، انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پراونشل کوآرڈینیشن سیل بھی قائم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد سندھ میں کو آرڈینیشن سیل قائم کردیا گیا ہے، جس کی سربراہی سیکرٹری صحت

سندھ کریں گے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت کورونا ویکسین سے متعلق میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ نیشنل ویکسین ٹاسک فورس اور این سی او سی کے تعاون سے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں کورونا ویکسین سندھ کو مہیا کردی جائے گی، سندھ کو تقریباً سوا لاکھ کے قریب ڈوز ملیں گی۔ پہلے مرحلے میں کووڈ کے وارڈز میں ڈیوٹی کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ اس میں پبلک اور پرائیویٹ ہیلتھ سسٹم میں کام کرنیوالے ورکرز شامل ہوں گے۔وزیر صحت سندھ نے ویکسینیشن کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ ہر فرد کو 21 دن کے وقفے کے ساتھ ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جائیں گی، ویکسینیشن کیلئے تمام افراد کو بذریعہ فون پہلے آگاہ کیا جائے گا، ویکسین کے مرحلے سے گزرنے والے افراد کو ایک کارڈ بھی دیا جائے گا جو سفری مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسگے گا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی ایکسپو سینٹر کو کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں