وزیراعظم کا ویژن ہے کہ کوئی بھوک سے نہیں مرے گا ، شبلی فراز نے لنگر خانوں کا کریڈٹ لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے باونسر سے (ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی

پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مستحق افراد وزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں، حکومت کی جانب سے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہیں، وزیراعظم کے ویژن کہ کوئی بھوک سے نہیں مرے گا پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔۔۔۔

فوج کیخلاف بدزبانی پر مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید بظاہر مفتی کفایت اللہ کے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جنرلز کو بھی ان کی چوریوں پر قابل احتساب ہونا چاہیے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ‘مفتی کفایت اللہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہماری عظیم آرمی کے خلاف ان کی بدزبانی ناقابل برداشت ہے جس نے بیدریغ قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘مسلح افواج کے خلاف جس نے بھی غلط زبان استعمال کیا اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘اگر پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو (ن) لیگ بھی حصہ لے گی اور مولانا فضل الرحمن کے لیے صف ماتم بچھی ہوگی، جبکہ اگر عمران خان اکیلے سینیٹ میں ہوں گے تو 18ویں ترمیم بھی ختم کریں گے اور کئی سخت قوانین بھی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں ایسا دبا قائم ہوگا کہ انہیں بھی انتخابات میں

جانا ہوگا، جبکہ یہ جماعتیں ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گی ۔نواز شریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ ‘نہ نواز شریف آئے گا اور نہ یہ لوگ استعفے دیں گے، استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ‘۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ‘کابینہ میں مفتی کفایت اللہ کے حوالے سے اہم بات ہوئی، مفتی کفایت اللہ کی طرح باتیں کرنا انتہائی شرم ناک ہیں، اس قسم کی گفتگو سے سوائے اپنے دشمن کو خوش کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے ہیں کیونکہ جو چیزیں یہاں ہو رہی ہیں وہ بھارت کے میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلتی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close