لاہور پولیس کیسا کام کر رہی ہے؟ رائے عامہ جاننے کے لیے جدید ترین طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)کیپٹل سٹی پولیس چیف محمد عمر شیخ نے لاہور پولیس کی تین ماہ کی کارکردگی کا گیلپ سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا اوراس سلسلہ میں گیلپ پاکستان کو سروے کیلئے درخواست بھی دیدی گئی ہے۔ گیلپ پاکستان لاہور پولیس کی تین ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ تیارکرے گی جس میں پولیس رویوںمیں تبدیلی

اور شہریوں کے اعتماد کے حوالے سے سروے کیاجائے گا ۔ سروے میں پولیس کی خامیوں اورشہریوں کی داد رسی کے حوالے سے بھی رپورٹ تیار کرنے درخواست کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سروے کا مقصد محکمے کی ورکنگ میں بہتری کے اصل حقائق کو جاننا ہے ۔یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اپنی تعیناتی کے بعد دعویٰ کیا تھاکہ تین میںلاہور پولیس میں مغرب کی پولیس کی طرز پر واضح تبدیلی نظر آنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھاکہ تین میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا ۔۔۔۔

جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے مردم شماری جلد کرانے کا فیصلہ

   اسلام آباد(پی این آئی) کراچی کی مردم شماری کے نتائج پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اعتراضات کے بعد وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات دور کروانے کے لیے نئی مردم شماری جلد کروائی جائے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سندھ اور دیگر علاقوں کے عوام کے اعتراض کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں طے کیا جائے گا کہ اگلی مردم شماری کے لیے انگوٹھے کے نشان یا اور کونسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تاکہ یہ شکایت سامنے نہ آئے کہ کسی آبادی کو درست نہیں گنا گیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے وسیع تر قومی مفاد میں گزشتہ مردم شماری کے نتائج ماننے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی مردم شماری دس سال کے بجائے جلد ہی کروا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے، سال 2017 میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج کو مان کر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پر متحدہ قومی موومنٹ نے اختلافی نوٹ جمع کرایا اورپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرامین الحق نے نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں