نواز شریف کو ہمارے اسرائیل جانے اور حکام سے ملاقاتوں کا علم تھا، مولانا محمد اجمل قادری کا دعویٰ

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہمارے اسرائیل جانے اور حکام سے ملاقاتوں کا علم تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر ہماری وجہ سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہوتا ہے تو آپ

لوگوں کو جانا چاہیے اور کردار ادا کرنا چاہئے، یہ کام ہم نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا تھا۔ فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل قابل قبول نہیں ہے، اسرائیل تعلقات سے متعلق دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی قبول کریں گے، حافظ طاہر اشرفی معاون خصوصی حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل قابل قبول نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے افراتفری پیدا کرنے کیلئے افواہوں کو جنم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ غدار مولانا فضل الرحمان کے دائیں بائیں ہیں،ملک میں مایوسی کا ماحول پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہے، ہماری خارجہ پالیسی میں بھی کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔ پاکستان کا اپنا مقام ہے جس کونظر اندازنہیں کیا جاسکتا،معاون خصوصی نے کہا کہ لندن بیانیے سے ملک کو بچانا ہے۔ ملک میں مایوسی کاماحول پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم مضبوط قوم ہیں اور ہم نے دہشت گردی کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل تعلقات سے متعلق دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی قبول کریں گے۔ وزیراعظم اسرائیل تعلقات پر کہتے ہیں اللہ کو کیا جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی برکت سے پی ڈی ایم کو فلسطین یاد آیا۔ مسجد اقصیٰ نوازشریف دور میں بند رہا اس وقت آواز نہیں اٹھائی گئی۔

close