کسی قیدی کو شکایت ہو تو مجھ سے بات کرے، فیاض الحسن چوہان کا فون نمبر جیل کے پی سی او پر لکھنے کا حکم

لاہور(این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام جیلوں کے پی سی اوز میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا نمبر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئی بھی قیدی اپنی شکایات کے ازالے کے لیے 9 سے 3 بجے تک اس نمبر پر رابطہ کر سکے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ

تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو متعلقہ ڈسٹرکٹ جیلوں کے دورے اور انسپیکشن کی اجازت ہو گی جس کے بعد ناقص کارکردگی کی رپورٹ پر متعلقہ جیل انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب بھر کی جیل کنٹینوں پر سرکاری ریٹس سے مہنگی چیزیں بیچنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہر جیل کی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے یہاں محکمہ جیل خانہ جات کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور محکمہ میں ترقیاتی سکیمیں صرف اشتہار بازی اور بینرز لگانے کی حد تک رکھی گئیں، قیدیوں کو فائدہ نہ پہنچ سکا۔ موجودہ اور آئندہ مالی سال میں تمام جاری سکیمیں کو مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close