جے یو آئی سے نکالے جانے کے بعد سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری جماعتوں نے بڑی پیشکش کر دیں

کوئٹہ ( پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) سے نکالے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں نے مرکزی عہدوں اور سینیٹ کی سیٹ تک دینے کی پیشکش کردی۔مقامی اخبارکے مطابق حافظ حسین احمد نے رابطہ کرنے وا لوں سے کہا ہے کہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ

بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا، پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں فضل الرحمان نے کی، ہمارا تعلق جے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے، مشاورت جاری ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ رابطہ کرنے والوں میں پی ڈی ایم کے قائدین بھی شامل ہیں،البتہ پی ٹی آئی کا با ضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔حافظ حسین احمد نے بتایا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تھا،مخدوم جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق نے 2007میں مجھے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی پھر جب جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر بنے تو مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا۔اعظم سواتی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے تعلق ہے۔پارٹی دستور کی خلاف وزری ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) سے نکالے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں نے مرکزی عہدوں اور سینیٹ کی سیٹ تک دینے کی پیشکش کردی۔ مقامی اخبار کے مطابق حافظ حسین احمد نے رابطہ کرنے وا لوں سے کہا ہے کہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close