اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے،عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا
چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ صرف فضل الرحمان کی پارٹی تک نہیں رکے گا بلکہ یہ ن لیگ تک جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز ریکارڈ درست کریں انہیں عمران خان نے جیل میں بند نہیں کیا، کم قیمت پر کورونا ویکسین جلد مہیا کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے ، اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔ حکومت ایک قدم پیچھے لے، فواد چوہدری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا جھنڈا اٹھا لیا وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ گفتگو کیلئے اپوزیشن کی سنجیدگی ضروری ہے، میں حامی ہوں بے شک حکومت ایک قدم پیچھے لے، آگے چل کر ہم نے بڑے فیصلے کرنے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب ماحول اتنا کشیدہ نہیں جتنا ایک ماہ پہلے تھا، ڈائیلاگ میں کوئی ایسی بات نہیں، ہونے چاہئیں، مسئلہ ڈائیلاگ میں نہیں آ رہا، اپوزیشن نے جو شرائط رکھیں اس پر مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ فیٹف بل پر ہی دیکھ لیں اپوزیشن نے کیسی شرائط رکھی تھیں، جب بھی بات ہوتی ہے اپوزیشن این آر او جیسی شرائط رکھ دیتی ہے، اپوزیشن اپنی ضد سے پیچھے نہیں ہٹے گی تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان جیسے لوگوں کو پیادوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، بادشاہ تو فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں، فیصلے کا اختیار تو نواز شریف یا شہباز شریف کے پاس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں