ڈیڑھ کروڑ افراد بشمول خواتین کو مالی معاونت فراہم کی گئی، احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے ادا کردیے گئے

اسلام آباد(این این آئی) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دروان حکومت نے معاشی حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں ، ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد خاص طور پر خواتین کو مالی معاونت فراہم کی گئی،احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیے گئے،کورونا کے دوران کاروباری

شعبے کو بھی کئی مراعات دیں ،حکومتی اقدامات کی بدولت ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،اس وقت حکومت کا پرائمری بیلنس یعنی آمدن اور اخراجات کا بیلنس مثبت ہے،ٹیکس صاحب حیثیت افراد سے وصولی کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دروان حکومت نے معاشی حوالے سے اہم فیصلے کئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد خاص طور پر خواتین کو مالی معاونت فراہم کی گئی احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران کاروباری شعبے کو بھی کئی مراعات دیں ،چھوٹی صنعتوں کے بجلی کے بل حکومت نے ادا کئے ،بڑی صنعتوں کے قرضوں کی واپسی کو ایک سال کے لئے موخر کیا گیاان کے ملازمین کے لئے پیرول سکیم دی گئی تاکہ وہ بے روزگار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کو 250 ارب روپے کے ری فنڈز ادا کئے گئے۔ اس کے ساتھ گیس بجلی اور قرضوں پر سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔آٹو موبیل سیمنٹ کھاد موٹرسائیکل کی صنعت میں بہتری آ رہی ہے ہیں۔صنعتوں کا پہیہ چلنے سے سیالکوٹ فیصل آباد اور دوسری جگہوں پر لیبر کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا پرائمری بیلنس یعنی آمدن اور اخراجات کا بیلنس مثبت ہے۔ کرنٹ اکانٹ

کا بیرونی خسارہ بھی پانچ ماہ سے سرپلس ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہے گندم اور چینی درآمد کرکے ان کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، ملک میں ملازمتوں کے نئے مواقعوں کے لئے کامیاب جوان پروگرام اور تعمیراتی شعبے کو مراعات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے گھروں کی سکیم کے لئے 36 ارب رکھے ہیں۔ پام آئل کی درآمد پر ٹیکس کم کیا گیا ہے تاکہ عوام پر کم بوجھ پڑے۔ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے کھاد پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر پیاز اور دوسری چیزوں کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔ پچھلے پانچ سے سات ہفتے کے دوران اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود جولائی تا نومبر کے دروان ٹیکس وصولی میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے،صاحب حیثیت افراد سے ٹیکس وصولی کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close