وفاقی حکومت نے آئندہ سال سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیا کیا تبدیلیاں کی جائیںگی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 28 اپریل 2021ء سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں 28اپریل2021ء سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا ، یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کردی جائے گی۔ تفصیلات کے

مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور غریب عوام کیلئے 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری کیا جائے گا تاہم آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا ، آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگےگا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انہیں 120 دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اس دوران وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو نیب کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی گئی، اس مقصد کے لیے لکھے گئے خط کی وزارت داخلہ کے حکام نے تصدیق کردی ، نیب نے نادرا سے بھی رابطہ کرلیا ۔اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کے حکام اور نادرا کو ایک خط لکھا گیا ، جس کے متن کے مطابق نیب کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ نواز شریف کے سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور نواز شریف کاپاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے، کیوں کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں، جب کہ نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 28 اپریل 2021ء سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں 28اپریل2021ء سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close