پی آئی اے قومی ورثہ قرار، وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیرلائن کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کو قومی اثاثہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو قومی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام واپس حاصل کروائیں گے۔ پی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کا ماضی تابناک ہے۔پی آئی اے کے آپریشنز کو منافع بخش بنانے کیلئے سروس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سادگی مہم و ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے اجلاس کو پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی ایئر لائن کی مالی حالت میں بہتری لائی جاسکے گی۔ڈاکٹرعشرت حسین نے اجلاس کو بتایا کہ پی آئی اے کے منافع بخش روٹ بڑھا کر بین الاقوامی خطوط پر سروس فراہم کی جا سکے گی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے وزیراعظم کو قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور ان اقدامات سے ادارے پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمت عملی پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل مکمل کرنےکی ہدایت کردی۔ اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور، سینیٹر نعمان وزیر خٹک اور سول ایوی ایشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔ شہزاد رائے نے پی آئی اے سے مشکل سوال پوچھ لیا ۔ پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں،کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ میں سفر کیا اور جہاز لوگوں سے بالکل کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close