پاکستان سپر لیگ 2021، رواں سیزن کے میچز پاکستان کے کونسے دو شہروں میں منعقد کروائے جائیں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا

کراچی / لاہور(پی این آئی ) بائیو سیکیور ببل کی تشکیل اور بڑھتے اخراجات پر قابو پانے کے لیے پی ایس ایل 6 کا میلہ صرف کراچی اور لاہور میں سجانے کی تجویز سامنے آگئی۔پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ، میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیںگے، پی ایس ایل 5 کے میچز ملتان

اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے ،کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے اب پی ایس ایل کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور اور کراچی میں شائقین کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ملے گی ، پی ایس ایل 5 کے شیڈول پر سب سے بڑا اعتراض کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آیا تھا جسے الگ الگ شہروں میں متواتر میچز کھیلنے پڑے، دفاعی چیمپئن ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کی ایک وجہ بھی شیڈولنگ کو قرار دیا گیا، پی سی بی نے اس مرتبہ کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے اس بار شیڈول پر فرنچائزز سے رائے طلب کرلی ہے، پی ایس ایل 6 کا پہلا مقابلہ نائٹ میچ ہوگا جو بروز ہفتہ 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا، فائنل 22 مارچ بروز پیر کھیلا جائیگا، اسلام آباد یونائٹیڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3،3، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو 2،2 جب کہ لاہور قلندرز کو ایک مرتبہ مسلسل 2 روز میچز کھیلنے ہونگے جبکہ دن میں 2 میچز دونوں میں سے کسی ایک شہر میں ہی کھیلے جائینگے، 20 فروری تا 7 مارچ 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد فائنل سمیت دیگر تمام مقابلے لاہور میں ہونگے، پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے لیے خصوصی طور پر بائیو سیکیور ماحول تیار کریگا، لیگ کے میچز 4 کی بجائے صرف 2 شہروں تک محدود رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے، پی ایس ایل کے ابتدائی رائونڈ میں 21 میچز رات کو اور دیگر 9 مقابلے دن میں کھیلے جائیں گے، اسلام آباد یونائٹیڈ 8 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی 7، 7 جبکہ کراچی کنگز 6 نائٹ میچز کھیلے گی۔

close