وفاقی کابینہ نےن لیگ کے سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دے دی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے ، رہنمامسلم لیگ (ن) شاہدخاقان عباسی

بہت جلد امریکا جائیں گے۔ شاہدخاقان کانام 15 دن کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے، شاہدخاقان عباسی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، جس پر کابینہ نے ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں، جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکا جانا ہے۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کرنے کا اشارہ دے دیا، کس کس کی کارکردگی خراب ہے؟

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ میں ہونے والی

حالیہتبدیلیوں پر پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا کے قلمدان کو تبدیل کیا تھا، شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ اعظم خان سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا۔وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نارکوٹس کنٹرول کے وزیر بنادئیے گئے، وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں