سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز، صدر مملکت نے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان نے سینیٹ کے الیکشن شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کر

دئیے۔وزیرِ اعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ / شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔۔۔۔۔

جے یو آئی کے سینئر رہنما پارٹی سے مولانا فضل الرحمان کا قبضہ چھڑوانے کے لیے متحرک ہو گئے، کیا ہونیوالا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا شیرانی پارٹی سے مولانا فضل الرحمان کا قبضہ چھڑوانے کے لیے متحرک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اہم جماعت جے یو آئی ف میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔پہلے حافظ حسین احمد کو نواز شریف کے خلاف بیان دینے پر ترجمان کی حیثیت سے معطل کیا گیا۔اور اب بلوچستان چیپٹر پر اثر و رسوخ رکھنے والے سینیر رہنما مولانا محمد شیرانی نے جے یو آئی ایف کے ناراض اراکین کو متحدہ کرنے اور مولانا فضل الرحمن گروپ کے خلاف جدوجہد کا دعویٰ کر دیا ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ اب جماعت سے قبضہ چھڑایا جائے گا۔مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفاد کے لیے قائم ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن خود سلیکٹڈ ہیں وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چئیرمین اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئیے کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مسئلہ مذہبی نہیں بلکہ سیاسی اوربین الاقوامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی حصے میں اسرائیلی اور مشرقی حصے میں فلسطینی ریاست ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے عرب ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو

کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر خود سیلیکٹڈ ہیں تو وہ عمران خان کو کیسے سیلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے لیے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان دونوں علیحدہ گروپ ہیں، کارکنان جے یو آئی ف کو نہیں بلکہ صرف جے یو آئی پاکستان کو جانتے ہیں۔

close