وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل دیں گے، شیخ رشید نے نیا ٹارگٹ سیٹ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل جائیگی،اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے،وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔بد ھ کو اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے آج پولیس کے سپاہی کو عزت دی ہے۔شیخ رشید نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکردیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم نے شرکت کی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔۔۔۔۔

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا آج مردان میں ریلی کا اعلان، ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

مردان(پی این آئی)حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا آج مردان میں ریلی کا اعلان، ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے آج مردان میں ریلی کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلی نکالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مردان میں ریلی ہر صورت ہوگی پرچے کٹنے کی پرواہ نہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی کے مطابق ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے قائدین ریلی میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close